logo logo
AI Search

غیر مسلم سے قربانی کا جانور خریدنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

غیر مسلم سے قربانی کا جانور خریدنے کا حکم

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عیسائی بیوپاری سے قربانی کا جانور خریدنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

خرید و فروخت درست واقع ہونے کے لیے عاقدین کا مسلمان ہونا شرط نہیں، کافر سے بھی خرید و فروخت کرنا شرعاً جائز ہے، لہٰذا عیسائی بیوپاری سے قربانی کا جانور خریدنا شرعاً جائز ہے، جبکہ وہ جانور قربانی کے لائق ہو اور اس میں قربانی درست ہونے کی تمام تر شرائط پائی جاتی ہوں۔ (بدائع الصنائع فی ترتيب الشرائع،5/135-فتاوٰی رضویہ،14/421)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی 2026ء