logo logo
AI Search

قسطوں پر چیز خریدی تو بقایا اقساط پر زکوۃ کا حکم؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

باقی رہ جانے والی قسطیں، نصاب سے مائنس ہوں گی یا نہیں؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

ہم قسطوں پر چیزیں خریدتے ہیں، بقایا اقساط کی جو رقم ہے اسے نصاب سے الگ شمار کیا جائے گا یا نہیں؟

جواب

جتنی اقساط باقی ہیں، انہیں نصاب سے مائنس کر کے بقیہ نصاب پر دیگر شرائط کی موجودگی میں زکوۃ لازم ہوگی۔

چنانچہ در مختار میں ہے: 

(فلا زکاۃ علی۔۔ مدیون للعبد بقدر دینہ) فیزکی الزائد ان بلغ نصابا

ترجمہ: جس پر کسی بندے کا قرض ہو، اُس قرض کی مقدار زکوۃ نہیں ہوگی۔ ہاں! اگر قرض نکال کر بچنے والابقیہ مال، نصاب کو پہنچ جائے، تو اُس کی زکوۃ دینی گی۔ (در مختار مع رد المحتار، کتاب الزکاۃ، ج 2، ص 263، دار الفکر، بیروت)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-2648
تاریخ اجراء: 10 شوال المکرم 1445 ھ/19 اپریل 2024 ء