کیا بیوی کے زیور کی زکات شوہر پر لازم ہوگی؟
بیوی کے زیورات کی زکاۃ کس پرہے؟
فتوی نمبر:WAT-657
تاریخ اجراء:13شعبان المعظم 1443ھ/17مارچ 2022
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
بیوی کے سونے کے زیورات کی زکوۃ شوہر کے ذمہ ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سونے کے جو زیورات بیوی کی ملکیت ہیں ان کی زکوۃ ادا کرنا، بیوی پر ہی فرض ہے، شوہر پر نہیں، البتہ اگر شوہر بیوی کی اجازت سے اس کے زیورات کی زکوۃ ادا کر دیتا ہے، تو زکوۃ ادا ہو جائے گی۔ فتاوی رضویہ میں ہے: زیور کہ ملکِ زن ہے اس کی زکوٰۃ ذمہ شوہر ہرگز نہیں اگرچہ اموالِ کثیرہ رکھتا ہو، نہ اس کے دینے کا اس پر کچھ وبال (لاتزر وازرۃ وزر اخری) (کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائےگی)۔ (فتاوی رضویہ، ج10، ص132، رضافاونڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی