logo logo
AI Search

شوہر نے اپنے پیسوں کا مالک بیوی کو بنا دیا تو زکوۃ کس پر؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شوہر بیوی کو رقم کا مالک بنا دے تو اس کی زکوۃ کس پر لازم ہے؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اگر بیوی صاحبہ نصاب نہ ہو اور شوہر اس کو اپنے پیسوں کا مالک بنا دے، تو کیا بیوی پر زکوٰۃ فرض ہو جائے گی؟

جواب

پوچھی گئی صورت میں اگر واقعی بیوی صاحبہ نصاب نہیں ہے، اور شوہر اسے اتنے پیسے گفٹ کر کے اس کے قبضے میں دے دیتا ہے کہ بیوی بھی صاحبہ نصاب ہو گئی، تو سال پورا ہونے پر دیگر شرائطِ زکوٰۃ پائی جانے کی صورت میں بیوی پر اپنے اس مال کی زکوٰۃ نکالنا فرض ہوگا۔ البتہ اگر بطورِ ملکیت نہ دئیے، مثلاً گھر کا خرچ چلانے کے لیے دئیے تو ان پیسوں کا مالک شوہر ہی رہے گا اور اس کی زکوٰۃ بیوی پر لازم نہ ہوگی۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1388
تاریخ اجراء: 11 رجب المرجب 1445 ھ/23 جنوری 2024 ء