logo logo
AI Search

کیا اہل بیت معصوم ہیں؟

اہل بیت کو معصوم جاننے کا حکم

مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-470

تاریخ اجراء: 21جمادی الاخری1443ھ/25جنوری2022ء

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

جو اہل بیت کو معصوم جانے تو کیا وہ کافر ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

اہل بیت کو معصوم جاننا کفر تو نہیں ہے لیکن یہ عقیدہ، اہلسنت کے متفقہ عقیدے کےخلاف ہے، اگر کسی شخص کا کوئی کفریہ عقیدہ نہ ہو، وہ صرف اہل بیت کومعصوم مانتا ہ وتو وہ اہل سنت سے خارج اور گمراہ و بدمذہب ہے اور اگر اس کے ساتھ ساتھ اس کا کوئی کفریہ عقیدہ بھی ہو تو اس پر اس عقیدے کے اعتبار سے کفر کا حکم ہوگا۔ امام اہلسنت امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن ارشاد فرماتے ہیں: اجماعِ اہلسنت ہے کہ بشر میں انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کے سوا کوئی معصوم نہیں، جو دوسرے کو معصوم مانے اہلسنت سے خارج ہے۔ (فتاوی رضویہ ،جلد14،صفحہ187، رضافاؤنڈیشن، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم