logo logo
AI Search

کیا جنات کے وجود پر ایمان لانا ضروری ہے؟

جنات کی حقیقت اور جنات پر ایمان لانا ضروری ہے یا نہیں ؟

مجیب: مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-517

تاریخ اجراء: 01 رجب المرجب 1443ھ/03فروری2022ء

دارالافتاء اہلسنت  (دعوت اسلامی)

سوال

کیا جنات کے وجود پر ایمان لانا ضروری ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

جنات کے وجود پر ایمان لانا ضروری ہے کہ جنات کا وجود قرآن وحدیث سے ثابت ہے، قرآن پاک میں ایک پوری سورت کانام، سورۃ الجن ہے، جنات کے وجود کا انکار کرنا کفر ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم