معاذ اللہ، اس شعر میں اللہ پاک کو عاجز و بے بس قرار دیا گیا ہے جو کہ صریح کفر ہے۔
سیدی امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلا محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی اپنی کتاب ’’کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب‘‘ میں اس شعر ’’بے چینیاں سمیٹ کر سارے جہان کی / جب کچھ نہ بن سکا تو مِرا دل بنا دیا‘‘ کا حکم بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں: ’’اس شعرکے مصرعِ ثانی کے ان الفاظ ’’جب کچھ نہ بن سکا‘‘ میں اللہ عَزَّوَجَل کو ’’عاجِز و بے بس‘‘ قرار دیا گیا ہے جو کہ صریح کفر ہے۔‘‘ (کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب، صفحہ 514، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-2322
تاریخ اجراء: 23ذو الحجۃ الحرام1446ھ/20جون2025ء