
مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1885
تاریخ اجراء:29صفرالمظفر1446ھ/04ستمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیامسجد کو پیغمبر سے اونچا درجہ دیا گیا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام تمام مخلوقات سے افضل ہیں۔مساجد کا درجہ انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام سے زیادہ ہرگز نہیں، بلکہ ایک حدیث میں کعبہ شریف کو خطاب کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا : ایک مومن کی حرمت تجھ سے زیادہ ہے۔ تو جب ایک مومن کی حرمت و عظمت کا یہ عالم ہے، تو نبی علیہ السلام کے مقام کا کیا پوچھنا۔
سنن ابنِ ماجہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کعبہ کا طواف کرتے دیکھا، وہ فرما رہے تھے:”ما أطيبك وأطيب ريحك ! ما أعظمك و أعظم حرمتك! والذي نفس محمد بيده لحرمة المؤمن أعظم عند الله حرمة منك“یعنی( اے کعبہ) تُو کیسا پاکیزہ ہے ! تیری خوشبو کیسی پاکیزہ ہے ! تُو کیسا عظیم ہے ! تیری عزَّت بھی کتنی بلند ہے ! اُس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم) کی جان ہے، بےشک ایک مؤمن کی عزَّت اللہ پاک کے ہاں تیری عزَّت سے زیادہ ہے۔(سنن ابن ماجہ، صفحہ 606 حدیث:3932، مطبوعہ:ریاض)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟