
مجیب:مولانا احمد سلیم عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3596
تاریخ اجراء:18شعبان المعظم 1446ھ/17فروری2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک مسلمان کااپنے اپ کو عیسائی (Christian ) کہنا کیسا ہے؟ مثلا زید یہ کہتا ہے کہ میں تو کرسچن ہو گیا ہوں اگرچہ اس کی نیت مذاق اور ٹھٹے کی ہو؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اپنے آپ کو عیسائی کہنے سے وہ شخص دائرہ اسلام سے نکل گیا ، اگرچہ اس نےیہ جملہ مذاق سے کہاہو کہ مذاق سے کلمہ کفر بولنا بھی کفر ہے،ایسے شخص پر لازم ہے کہ توبہ اور تجدید ایمان کرے اور اگر شادی شدہ ہے اوراس عورت کورکھناچاہے تو تجدید نکاح بھی کرے ۔
بحرالرائق میں ہے "ومن ھزل بلفظ کفر ارتدوان لم یعتقدہ للاستخفاف"ترجمہ:اورجس نے مذاق میں کلمہ کفربکاتووہ مرتدہوگیااگرچہ اس کااعتقادنہ رکھتاہوکہ اس کوہلکاسمجھناپایاگیا۔(البحرالرائق،کتاب السیر،باب احکام المرتدین،ج05،ص202،مطبوعہ:کوئٹہ)
فتاوی رضویہ میں ہے " جس نے جس فرقے کانام لیا اُس فرقہ کا ہو گیا، مذاق سے کہے یا کسی دوسری وجہ سے ۔ " (فتاوی رضویہ ،جلد 14 ،صفحہ 583،رضا فاؤنڈیشن لاھور )
کفریہ کلمات کے بارے سوال جواب نامی کتاب میں ہے : سُوال: کیا ہنسی مذاق میں کُفر بکنے والے کی قراٰنِ کریم میں بھی مذمّت آئی ہے؟جواب: جی ہاں۔ مذاق میں کُفر بکنے والوں پر خدائے رحمٰن عَزَّوَجَلَّ نے اپنے پاک قراٰن میں بَزَبانِ رحمتِ عالمیان صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کفر کا فتویٰ صادِر فرمایا ہے۔ چُنانچِہ پارہ 10 سورۃُ التَّوبہ آیت نمبر 65 اور 66 میں ارشادِ ربُّ العِباد ہے: وَلَئِنۡ سَاَلْتَھُمْ لَیَقُوۡلُنَّ اِنَّمَاکُنَّا نَخُوۡضُ وَنَلْعَبُ ؕ قُلْ اَبِاللہِ وَاٰیٰتِہٖ وَرَسُوۡلِہٖ کُنۡتُمْ تَسْتَہۡزِءُوۡنَ ﴿65﴾لَاتَعْتَذِرُوۡا قَدْکَفَرْتُمۡ بَعْدَ اِیۡمَانِکُمْ ؕ (پ 10 التوبہ65ـ66) ترجَمۂ کنزالایمان: اور اے محبوب اگر تم ان سے پوچھو توکہیں گے کہ ہم تو یونہی ہنسی کھیل میں تھے۔ تم فرماؤ کیا اللہ اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول سے ہنستے ہو!بہانے نہ بناؤ تم کافر ہو چکے مسلمان ہو کر۔ (کفریہ کلمات کے بارے سوال جواب ،صفحہ 497،مکتبۃ المدینہ کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟