
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ سَوّٰى خَلْقِیْ فَعَدَّلَهٗ وَ كَرَّمَ صُوْرَةَ وَجْهِیْ فَحَسَّنَهَا وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ
تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے جس نے میری تخلیق درست انداز سے فرمائی، پھر اسے معتدل صورت پر رکھا اور میرے چہرے کی صورت کو عزت عطا فرمائی کہ اسے خوبصورت بنایا اور مجھے مسلمان بنایا۔ (المعجم الاوسط، جلد 1، صفحہ 240، رقم الحدیث: 787، مطبوعہ دار الحرمین، قاهرة)
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ حَسَّنَ خَلْقِیْ وَ خُلُقِیْ وَ زَانَ مِنِّیْ مَا شَانَ مِنْ غَيْرِیْ
تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے جس نے میری صورت اور میرے اخلاق کو اچھا بنایا اور مجھے زینت بخشی اس چیز سے جس سے دوسروں کو زینت نہیں بخشی۔ (رقم الحدیث: 4459، مطبوعہ دار الکتب العلمیہ، بیروت)