اللّٰہ کی خاطر محبت کرنے والے کو دینے والی دعا

اللہ کی خاطر محبت کرنے والے کو یہ دعا دی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَحَبَّكَ الَّذِیْ اَحْبَبْتَنِیْ

ترجمہ:

تجھ سے وہ (اللہ تعالی) محبت فرمائے (جس کی خاطر) تو نے مجھ سے محبت کی۔

سنن ابو داؤد کی حدیث مبارک میں ہے:

عن أنس بن مالك، أن رجلا كان عند النبي صلی اللہ علیہ و سلم، فمر به رجل فقال: يا رسول اللہ، إني لأحب هذا، فقال له النبي صلی اللہ علیہ و سلم: أعلمته؟ قال: لا، قال: أعلمه قال: فلحقه، فقال: إني أحبك في اللہ، فقال: اَحَبَّكَ الَّذِیْ اَحْبَبْتَنِیْ

ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر تھا کہ وہاں سے ایک اور شخص کا گزر ہوا۔ اس (پہلے شخص) نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اس شخص سے محبت کرتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے اس سے فرمایا: کیا تم نے اسے بتادیا ہے ؟اس نے عرض کیا: نہیں۔آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: اسے بتا دو۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ شخص اس کے پیچھے گیا اور اس سے کہا: میں تم سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں، تو اس شخص نے (جواب میں) یہ (اوپر ذکرکردہ دعا) پڑھی۔ (سنن ابو داؤد، جلد 4، صفحہ 333، رقم الحدیث: 5125، مطبوعہ المکتبۃ العصریہ، بیروت)