
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
ترجمہ کنز العرفان:
سب خوبیاں اللہ کیلئے ہیں جس نے اپنے لیے بچہ اختیار نہ فرمایا اور بادشاہی میں اس کا کوئی شریک نہیں اور کمزوری کی وجہ سے اس کا کوئی مدد گار نہیں اور اس کی اچھی طرح بڑائی بیان کرو۔ (پارہ 15، سورۃ الاسراء، آیت 111)
مصنف ابن ابی شیبہ کی حدیث مبارک میں ہے:
عن عمرو بن شعيب قال:كان الغلام إذا أفصح من بني عبد المطلب علمه النبي صلی اللہ علیہ و سلم هذه الأية سبع مرات:
﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ﴾
ترجمہ: حضرت عمروبن شعیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بنی عبد المطلب کے بچے جب بولنا شروع کرتے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم ان کو (سب سے پہلے) یہ آیت
﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ﴾
سات مرتبہ سکھاتے۔ (المصنف ابن ابی شیبہ، جلد 1، صفحہ 306، رقم الحدیث: 3497، مطبوعہ مکتبۃ الرشد)