
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
بچے کی پیدائش کاوقت قریب آئے تو ولادت میں آسانی کے لئے آیۃ الکرسی، سورۃ الاعراف کی آیت نمبر 54 مکمل اور سورۃ الفلق و سورة الناس پڑھیں۔
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ:
ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم لما دنا و لادها أمر أم سليم، و زينب بنت جحش أن تأتيا فاطمة، فتقرآ عندها آية الكرسي، و ﴿اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ﴾ [الأعراف: ٥٤] إلى آخر الآية، و تعوذاها بالمعوذتين
جب ان (حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا) کے (بچے کی) ولادت کا وقت قریب آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت ام سُلیم اور حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہما کو حکم دیا کہ وہ دونوں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس جائیں، تو ان دونوں نے ان (حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا) کے پاس آیۃ الکرسی اور (سورۂ اعراف کی آیت)
﴿اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ﴾
اور معوذتین (یعنی سورۃ الفلق اور سورة الناس) پڑھیں۔ (عمل الیوم و الیللۃ لابن السنی، صفحہ 477، رقم الحدیث: 620، مطبوعہ بیروت)