
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
ترجمہ:
اللہ تجھے دئیے ہوئے (بچے) میں برکت دے، اور تم دینے والے (اللہ تعالی) کا شکر ادا کرو، اور وہ (بچہ) جوانی کی عمر کو پہنچے اور تم اس کی نیکی سے سرفراز کئے جاؤ۔
الااذکار للنووی میں ہے:
يستحب ان يهنأ بما جاء عن الحسين رضی اللہ عنه انه علم انسانا التهنئة فقال: قل: بَارَكَ اللہُ لَكَ فِيْ الْمَوْهُوْبِ لَكَ وَ شَكَرْتَ الْوَاهِبَ وَ بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَ رُزِقْتَ بِرَّهٗ
ترجمہ: مستحب یہ ہے کہ(بچہ پیدا ہونے پر) مبارکباد اُن الفاظ کے ساتھ دی جائے جو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں کہ آپ رضی اللہ عنہ کسی انسان کو مبارکباد دینا سکھاتے تو اسے فرماتے تم (یوں) کہو
بَارَكَ اللہُ لَكَ فِيْ الْمَوْهُوْبِ لَكَ وَشَكَرْتَ الْوَاهِبَ وَبَلَغَ اَشُدَّهٗ وَرُزِقْتَ بِرَّهٗ۔ (الاذكار للنووی، صفحہ 469، رقم الحدیث: 1484، مطبوعہ دار ابن حزم)