بچے کو بیماری و شر سے محفوظ رکھنے کی دعا

بچے کو مرض یا کسی بھی شر سے بچانے کے لئے دعا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَّ هَامَّةٍ وَّ مِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَّامَّةٍ

ترجمہ:

میں اللہ پاک کے مکمل کلمات کے ذریعے پناہ مانگتا ہوں، ہر شیطان، زہریلے جانوراور ہر نظر بد والی آنکھ سے۔

صحیح بخاری کی حدیث مبارک میں ہے:

عن ابن عباس رضي اللہ عنهما قال: كان النبي صلی اللہ علیہ و سلم يعوذ الحسن و الحسين و يقول ان اباكما كان يعوذ بها إسماعيل و إسحاق اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَّهَامَّةٍ وَّ مِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَّامَّةٍ

ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم امام حسن اور امام حسین رضی اللہ عنہما کو (نظر کا) دم فرماتے اور فرماتے کہ تم دونوں کے باپ (حضرت ابراہیم علیہ السلام) بھی اسی کے ذریعے حضرت اسماعیل اور حضرت اسحق علیہما السلام کو دم فرمایا کرتے تھے (جن الفاظ کے ساتھ دم فرماتے وہ الفاظ یہ ہیں)

اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَّ هَامَّةٍ وَّ مِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَّامَّةٍ۔ (الصحیح البخاری، جلد 4، صفحہ 147، رقم الحديث: 3371، مطبوعہ دار طوق النجاة، بيروت)