بازار سے واپس لوٹنے کا وظیفہ

بازار سے واپس لوٹنے کا وظیفہ

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

بازار سے واپس لوٹ کر قرآن پاک کی دس آیات کہیں سے بھی پڑھ لیں۔

شعب الایمان کی حدیث مبارک میں ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم: یا معشر التجار أيعجز أحدكم إذا رجع من سوقه أن يقرأ عشر آيات يكتب له بكل آية حسنة

ترجمہ:

نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: اے تاجروں کے گروہ! کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات سے عاجز ہے کہ جب وہ بازار سے واپس آئے تو (قرآن کی) دس آیات پڑھ لے (جو ایسا کرے گا تو) اس کے لیے ہر آیت کے بدلے نیکی لکھی جائے گی۔ (شعب الایمان، جلد 3، صفحہ 385، رقم الحدیث: 1849، مطبوعہ مکتبۃ الرشد)