بیوی کے ساتھ صحبت کے وقت کی دعا (حدیث)

بیوی کے ساتھ صحبت کے وقت کی دعا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

بِسْمِ اللہِ، اَللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ، وَ جَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا

ترجمہ:

اللہ کے نام سے(شروع کرتا ہوں)۔ اے اللہ! ہمیں شیطان سےدور رکھ اور جو رزق (یعنی اولاد) تو ہمیں عطا کرے، اُسے بھی شیطان سے دور رکھ۔

صحیح بخاری کی حدیث مبارک میں ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم: لو أن أحدكم إذا أتى أهله قال: بِسْمِ اللہِ، اَللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ، وَ جَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا، فقضي بينهما ولد لم يضره

ترجمہ : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم میں سے کوئی اپنی اہل (بیوی) کے پاس (ہمبستری کے لیے) آئے تو یہ (دعا) پڑھ لے

بِسْمِ اللہِ،اَللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ، وَ جَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا،

پس ان (میاں بیوی) کے درمیان (اس ہمبستری سے) بچہ ہونے کا فیصلہ ہوچکا ہوا تو شیطان اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ (صحیح بخاری، جلد 1، صفحہ 40، رقم الحدیث: 140، مطبوعہ دار طوق النجاۃ)

نوٹ: یہ دعا ستر کھولنے سے پہلے پڑھے اور حلال صحبت پر پڑھے، حرام پر پڑھنا سخت جرم ہے بلکہ اس میں کفر کا اندیشہ ہے۔ (مرآۃ المناجیح، جلد 4، صفحہ 34، نعیمی کتب خانہ گجرات)