دسترخوان سے اٹھتے وقت کی دعا

دستر خوان سے اٹھتے وقت یہ دعا پڑھی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا كَثِيْرًا طَيِّبًا مُّبَارَكًا فِيْهِ غَيْرُ مَکْفِیٍّ وَّ لَا مُوَدَّعٍ وَّ لَا مُسْتَغْنًی عَنْهُ رَبَّنَا

ترجمہ:

تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں، ایسی تعریف جو بہت زیادہ، پاکیزہ، با برکت ہے، اس حال میں کہ اس کی ذات کسی کی محتاج نہیں اور نہ ہی اس کو چھوڑا جا سکتا ہے اور نہ اس سے بے نیازی برتی جاسکتی ہے، اے ہمارے رب۔

صحیح بخاری کی حدیث مبارک میں ہے:

عن أبي أمامة: أن النبي صلی اللہ علیہ و سلم:كان إذا رفع مائدته قال: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا كَثِيْرًا طَيِّبًا مُّبَارَكًا فِيْهِ غَيْرُ مَکْفِیٍّ وَّ لَا مُوَدَّعٍ وَّ لَا مُسْتَغْنًی عَنْهُ رَبَّنَا

ترجمہ: حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم جب اپنا دسترخوان اٹھاتے تو یہ (اوپر ذکرکردہ دعا) پڑھتے۔ (صحیح بخاری، جلد 7، صفحہ 82، رقم الحدیث: 5458، مطبوعہ دار طوق النجاۃ)