دعوت کے بعد کی دعا

دعوت کے بعد یہ دعا پڑھی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَللّٰھُمَّ اَطْعِمْ مَّنْ اَطْعَمَنِیْ وَ اسْقِ مَنْ سَقَانِیْ

ترجمہ:

اے اللہ! جس نے مجھے کھلایا، تو اسے کھلا، اور جس نے مجھے پلایا تو اسے پلا۔ (مسند احمد بن حنبل، جلد 39، صفحہ 234، رقم الحدیث: 23812، مطبوعہ موسسۃ الرسالۃ)

دعوت کے بعد پڑھی جانے والی ایک دعا

اَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّائِمُوْنَ، وَ اَکَلَ طَعَامَکَمُ الْاَبْرَارُ، وَ صَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلٰٓىٕكَةُ

ترجمہ:

تمہارے پاس روزہ داروں نے افطار کیا اور نیک بندں نے تمہارا کھانا کھا یا، اور فرشتوں نے تم پر رحمت بھیجی (یعنی تمہارے لئے استغفار کیا)۔

سنن ابو داؤد کی حدیث مبارک میں ہے:

عن أنس، أن النبي صلی اللہ علیہ و سلم جاء إلى سعد بن عبادة، فجاء بخبز و زيت، فأكل، ثم قال النبي صلی اللہ علیہ و سلم:اَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّائِمُوْنَ، وَ اَکَلَ طَعَامَکَمُ الْاَبْرَارُ، وَ صَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلٰٓىٕكَةُ

ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، تو حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ روٹی اور زیتون لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے اسے تناول فرمایا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے یوں فرمایا (یعنی اوپر ذکر کردہ دعا پڑھی)۔ (سنن ابوداؤد، جلد 3، صفحہ 367، رقم الحدیث: 3854، مطبوعہ المکتبۃ العصریہ، بیروت)