
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
جَزَاكَ اللهُ خَیْرًا
اللہ تمہیں بہترین جزا عطا فرمائے۔
مصنف ابن ابی شیبہ کی حدیث مبارک میں ہے:
قال عمر: لو يعلم أحدكم ما له في قوله لأخيه: جَزَاكَ اللهُ خَیْرًا، لأكثر منها بعضكم لبعض
ترجمہ: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فر مایا: اگر تم میں سے کسی کو یہ معلوم ہو کہ اپنے بھائی کو
جَزَاكَ اللهُ خَیْرًا
کہنے میں اُس کے لیے کتنا بڑا اجر ہے، تو تم ایک دوسرے سے یہ کلمات کثرت سے کہتے۔ (مصنف ابنِ ابی شیبہ، جلد 5، صفحہ 322، رقم الحدیث: 26519، مطبوعہ مکتبۃ الرشد)