گدھے یا کتے کی آواز سن کر پڑھی جانے والی دعا

گدھے یا کتے کی آواز سنائی دے تو یہ دعا پڑھی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ

ترجمہ:

میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتاہوں۔

المستدرک کی حد یث مبارک میں ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم: إذا سمعتم نباح الكلاب ونهيق الحمير من الليل فتعوذوا بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ فإنها ترى ما لا ترون

ترجمہ: رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: جب تم رات کے وقت کتوں کا بھونکنا اور گدھوں کا رینکنا سنو تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگو، کیونکہ وہ (جانور) وہ کچھ دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھ سکتے۔ (المستدرک علی الصحیحین، جلد 4، صفحہ 316، رقم الحدیث: 7762، مطبوعہ دار الکتب العلمیۃ، بیروت)

نوٹ: یہاں رات کی قید ہے دوسری روایات میں یہ قید نہیں۔ یہاں رات کی قید یا تو اتفاقی ہے یا اس لیے ہے کہ رات میں یہ آوازیں بہت مکروہ معلوم ہوتی ہیں۔ (مرآۃ المناجیح، جلد 6، صفحہ 149، مطبوعہ نعیمی کتب خانہ گجرات)