
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
يَهْدِيْكُمُ اللّٰهُ وَ يُصْلِحُ بَالَكُمْ
اللہ تمہیں ہدایت عطافرمائے اور تمہارے حال کو درست فرمائے۔
سنن ابو داؤد کی حدیث مبارک میں ہے:
كانت اليهود تعاطس عند النبي صلی اللہ علیہ و سلم رجاء أن يقول لها يرحمكم اللہ، فكان يقول: يَهْدِيْكُمُ اللّٰهُ وَ يُصْلِحُ بَالَكُمْ
ترجمہ: یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں اس امید پر چھینکا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم ان کے لیے
يَرْحَمُكُمُ اللّٰهُ
(اللہ تم پر رحم فرمائے) کہیں گے۔ (لیکن) آپ صلی اللہ علیہ و سلم (جواب میں) یہ (اوپر ذکرکردہ دعا) پڑھتے۔ (سنن ابوداؤد، جلد 4، صفحہ 308، رقم الحدیث: 5038، مطبوعہ المکتبۃ العصریہ، بیروت)