گھر سے نکلتے وقت پڑھی جانے والی دعا

گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

بِسْمِ اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ

ترجمہ:

اللہ کے نام سے۔ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا۔ (گناہوں سے بچنے یا نیکی کرنے کی) طاقت و قوت اللہ ہی کی طرف سے ہے۔

سنن ابوداؤد کی حدیث مبارک میں ہے:

عن أنس بن مالك، أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: إذا خرج الرجل من بيته فقال: بِسْمِ اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ، قال: يقال حينئذ: هديت، وكفيت، ووقيت، فتتنحى له الشياطين، فيقول له شيطان آخر: كيف لك برجل قد هدي و كفي و وقي؟

ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جب کوئی شخص اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ (اوپر ذکردہ دعا) پڑھ لے، تو آپ نے فرمایا: اس وقت (اللہ کی طرف سے) اعلان کیا جاتا ہے : تجھے ہدایت دے دی گئی اورتیری کفایت کر دی گئی اور تجھے (ہر شر سے) بچا لیا گیا۔ پس شیاطین اس سے دور ہٹ جاتے ہیں۔ پھر (ایک شیطان) دوسرے شیطان سے کہتا ہے: اب تیرا ایسے شخص پر کیا بس چل سکتا ہے جسے ہدایت بھی دے دی گئی اور کفایت بھی کر دی گئی اور اسے محفوظ بھی کر دیا گیا؟۔ (سنن ابو داؤد، جلد 4، صفحہ 325، رقم الحدیث: 5095، المکتبۃ العصریہ، بیروت)

گھر سے نکلتے وقت پڑھی جانے والی دعا

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَضِلَّ، اَوْ اُضَلَّ، اَوْ اَزِلَّ، اَوْ اُزَلَّ، اَوْ اَظْلِمَ، اَوْ اُظْلَمَ، اَوْ اَجْهَلَ، اَوْ يُجْهَلَ عَلَیَّ

ترجمہ:

اے اللہ! بے شک میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں خود گمراہ ہو جاؤں یا مجھے گمراہ کر دیا جائے، یا میں خود (راہِ حق سے) پھسل جاؤں یا مجھے پھسلا دیا جائے،یامیں کسی پر ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے، یا میں کسی سے جہالت کا معاملہ کروں یا مجھ سے جہالت برتی جائے۔

سنن ابوداؤد کی حدیث مبارک میں ہے:

عن أم سلمة، قالت: ما خرج رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم من بيتي قط إلا رفع طرفه إلى السماء فقال: اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَضِلَّ، اَوْ اُضَلَّ، اَوْ اَزِلَّ، اَوْ اُزَلَّ، اَوْ اَظْلِمَ، اَوْ اُظْلَمَ، اَوْ اَجْهَلَ، اَوْ يُجْهَلَ عَلَیَّ

ترجمہ: حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم جب بھی میرے گھر سے تشریف لے جاتے تو اپنی نگاہِ مبارک آسمان کی طرف بلند کرتے پھر یہ (اوپر ذکر کردہ دعا) پڑھتے۔ (سنن ابو داؤد، جلد 4، صفحہ 486، رقم الحدیث: 5094، مطبوعہ المطبعۃ الانصاریہ، ہند)