گناہ سرزد ہونے کے بعد پڑھنے والی دعا

گناہ سرزد ہو جائے تو یہ دعا پڑھی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَیْ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ

ترجمہ:

اے میرے رب! میرے گناہ بخش دے۔

صحیح مسلم کی حدیث مبارک میں ہے:

عن أبي هريرة عن النبي صلی اللہ علیہ و سلم فيما يحكي عن ربه عز و جل قال: أذنب عبد ذنبا فقال: اللهم اغفر لي ذنبي فقال تبارك و تعالى: أذنب عبدي ذنبا فعلم أن له ربا يغفر الذنب، و يأخذ بالذنب، ثم عاد فأذنب فقال: اَیْ رَبِّ، اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ فقال تبارك وتعالى: عبدي أذنب ذنبا فعلم أن له ربا يغفر الذنب، و يأخذ بالذنب، ثم عاد فأذنب فقال: اَیْ رَبِّ، اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ فقال تبارك و تعالى: أ ذنب عبدي ذنبا، فعلم أن له ربا يغفر الذنب، و يأخذ بالذنب اعمل ما شئت فقد غفرت لك

ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب عز و جل کا یہ ارشادِ مبارک نقل فرمایا کہ: (میرے) ایک بندے نے گناہ کیا پھر اس نے عرض کی: اے اللہ! میرا گناہ معاف فرما دے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا اور وہ یہ جانتا ہے کہ اس کا رب ہے جو گناہ معاف بھی کرتا ہے اور گناہ پر پکڑ بھی فرماتا ہے۔ پھر اس بندےنے لوٹ کر دوبارہ گناہ کرلیا، پھر اس نے عرض کیا:

اَیْ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ۔

اللہ تبارک و تعالیٰ نے پھر ارشاد فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا اور اسے یہ علم ہے کہ اس کا رب ہے جو گناہ معاف بھی کرتا ہے اورگناہ پر پکڑ بھی فرماتا ہے۔ پھر اس بندے نے لوٹ کر (تیسری بار) گناہ کرلیا، پھر اس نے عرض کی:

اَیْ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ۔

تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے ارشادفرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا اور وہ جانتا ہے کہ اس کا رب ہے جو گناہ معاف بھی کرتا ہے اور گناہ پر پکڑ بھی کرتا ہے۔ (اے میرے بندے!) جو تو چاہے عمل کر، میں نے تجھے بخش دیا۔ (صحیح مسلم، جلد 8، صفحہ 99، رقم الحدیث: 2758، مطبوعہ دار طوق النجاۃ)