کسی کے استقبال کے لیے کہنے والا جملہ

کسی شخص کی آمد پر بطور استقبال بولا جانے والا جملہ

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

مَرْحَبًا

ترجمہ:

خوش آمدید۔

صحيح بخاری کی طویل حد یث مبارک میں ہے:

عن عائشة رضي اللہ عنها قالت:أقبلت فاطمة تمشي كأن مشيتها مشي النبي صلی اللہ علیہ وسلم ، فقال النبي صلی اللہ علیہ و سلم: مَرْحَبًا بابنتي

ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک روز حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا چلتی ہوئی آئیں، ان کے چلنے کا انداز نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے مبارک انداز جیسا تھا۔ (انہیں دیکھ کر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: میری بیٹی کومَرْحَبًا۔ (صحیح بخاری، جلد 3، صفحہ 1226، رقم الحدیث: 3426، مطبوعہ دار ابن کثیر، دمشق)