
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
جادو کااثر ختم کرنے کے لئے سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھیں:
ترجمہ:
اللہ کے نام سےمیں تم پر دم کرتا ہوں، ہر اس چیز سے جو تمہیں تکلیف پہنچائے، ہر (بری) نظر سے اور ہر حسد کرنے والے شخص سے۔ اللہ تمہیں شفا عطا فرمائے۔
حدیث مبارک میں ہے:
عن أنس بن مالك، رضي اللہ عنه قال: صنعت يهود لرسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم شيئا تريد شرا فأصابه من ذلك وجع شديد، فأتاہ جبريل عليه السلام بالمعوذتين، فعوذه بهما و قال: بِسْمِ اللہِ أَرْقِيْكَ، مِنْ كُلِّ شَیْءٍ يُّؤْذِيْكَ مِنْ كُلِّ عَيْنٍ وَّ نَفَسِ حَاسِدٍ، اَللہُ يَشْفِيْكَ
ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہودیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم پر کچھ ایسا کیا (جادو وغیرہ) کہ جس سے وہ (نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم کو) شر پہنچانے کا ارادہ رکھتے تھے، تو اس کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو شدید درد پہنچا، پس جبرائیل علیہ السلام معوذتین (سورۂ فلق، سورۂ ناس) لے کر ان كے پاس حاضر ہوئے، پس ان دونوں (سورتوں) کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو دم کیا اور یہ پڑھا:
بِسْمِ اللہِ أَرْقِيْكَ، مِنْ كُلِّ شَیْءٍ يُّؤْذِيْكَ مِنْ كُلِّ عَيْنٍ وَّ نَفَسِ حَاسِدٍ، اَللہُ يَشْفِيْكَ۔ (الدعا للطبرانی، صفحہ 335، رقم الحدیث: 1095، مطبوعہ دار الکتب العلمیۃ، بیروت)