جنت میں داخلے کی مسنون دعا

جنت میں داخلے کی دعا

دار الافتاء اہلسنت(دعوت اسلامی)

رَبَّنَا وَ اَدْخِلْهُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدْتَّهُمْ وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآىٕهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْؕ- اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ(۸) وَ قِهِمُ السَّیِّاٰتِؕ- وَ مَنْ تَقِ السَّیِّاٰتِ یَوْمَىٕذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهٗؕ- وَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠(۹)

ترجمہ کنز العرفان:

اے ہمارے رب! اور انہیں اور ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو نیک ہوں ان کو ہمیشہ رہنے کے ان باغوں میں داخل فرما جن کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے، بیشک تو ہی عزت والا، حکمت والا ہے۔ اور انہیں گناہوں کی شامت سے بچالے اور جسے تونے اس دن گناہوں کی شامت سے بچا لیا تو بیشک تو نے اس پر رحم فرمایا اور یہی بڑی کامیابی ہے۔ (پارہ 24، سورۃ  المومن، آیت 9- 8)