جسم میں درد کی دعا

جسم میں در د ہو تو یہ دعا پڑھی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

تکلیف والی جگہ پر دایاں ہاتھ رکھ کر پہلے تین بار بسم اللہ پڑھیں اور پھر سات بار یہ دعا پڑھیں:

أَعُوْذُ بِاللّٰہِ وَقُدْرَتِهٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ

ترجمہ:

میں اللہ عزو جل اور اس کی قدرت سے پناہ مانگتا ہوں، اِس (تکلیف کے) شر سے جو میں پارہا ہوں اور جس سے ڈر رہا ہوں۔

صحیح مسلم کی حدیث مبارک میں ہے:

عن عثمان بن أبي العاص الثقفي: أنه شكا إلى رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم وجعا يجده في جسده منذ أسلم، فقال له رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم: ضع يدك على الذي تألم من جسدك و قل: باسم اللہ ثلاثا، و قل سبع مرات: اَعُوْذُ بِاللّٰهِ وَ قُدْرَتِهٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ۔

ترجمہ: حضرت عثمان بن ابو العاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ انہوں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں اپنے جسم میں محسوس ہونے والے درد کی شکایت کی، اُس وقت آپ اسلام لاچکے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان سے فرمایاکہ اپنےجسم کی تکلیف والی جگہ پر اپنا ہاتھ رکھو، اور تین بار بسم اللہ کہو اور سات بار یہ دعا پڑھو

اَعُوْذُ بِاللّٰهِ وَ قُدْرَتِهٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ۔ (صحیح مسلم، جلد 7، صفحہ 20، رقم الحدیث: 2202، مطبوعہ دار طوق النجاۃ)