کالی آندھی کے وقت پڑھی جانے والی مسنون دعا

کالی آندھی کے وقت پڑھی جانے والی دعا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اگر آندھی کے ساتھ اندھیرا بھی ہو، تو سورۃ الفلق اور سورۃ الناس مکمل پڑھیں۔ یہ دونوں سورتیں 30 ویں پارہ کے آخر میں موجود ہیں۔

سنن ابوداود کی حدیث مبارک میں ہے:

عن عقبة بن عامر، قال: بينا انا اسير مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم بين الجحفة و الابواء اذ غشيتنا ريح و ظلمة شديدة، فجعل رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم يتعوذ بأعوذ برب الفلق، و أعوذ برب الناس، و يقول: يا عقبة تعوذ بهما

ترجمہ:

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ جحفہ اور ابواء (دو مقامات) کے درمیان سفر کررہا تھا کہ اچانک ہمیں آندھی اور سخت تاریکی (اندھیرے) نے گھیر لیا، تو رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ و سلم اعوذ برب الفلق (سورہ فلق)اوراعوذ برب الناس (سورۃ الناس) کے ذریعے تعوذ (یعنی اس اندھیرے والی آندھی سے پناہ) فرمانے لگے اور فرمانے لگے: اے عقبہ! ان دونوں سورتوں کے ذریعے پنا ہ حاصل کرو۔ (سنن ابو داود، جلد 1، صفحہ 546، رقم الحدیث: 1463، مطبوعہ المطبعۃ الانصاریہ، ہند)