
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
ذَكَرَ اللّٰهُ بِخَيْرٍ مَّنْ ذَكَرَنِیْ
جس نے مجھے یاد کیا، اللہ اسے بھلائی کے ساتھ یاد فرمائے۔ المعجم الكبير للطبرانی کی حدیث مبارک میں ہے:
قا ل رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم: إذا طنت أذن أحدكم فليذكرني، و ليصل علي، و ليقل: ذَكَرَ اللّٰهُ بِخَيْرٍ مَّنْ ذَكَرَنِیْ
ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کسی کا کان بجے تو اسے چاہیے کہ وہ مجھے یاد کرے اور مجھ پر درود بھیجے، اور پھر یہ (اوپر ذکر کردہ دعا) پڑھے۔ (المعجم الکبیر للطبرانی، جلد 1، صفحہ 321، رقم الحدیث: 958، مطبوعہ قاھرۃ)