کھانا کھانے کے بعد کی دعا

کھانے کے بعد پڑھی جانے والی دعا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَ سَقَانَا، وَ جَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ

ترجمہ:

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اور مسلمان بنایا۔

سنن ابوداؤد کی حدیث مبارک میں ہے:

عن أبي سعيد الخدري، أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم: كان إذا فرغ من طعامه قال: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَ سَقَانَا وَ جَعَلَنَا مُسْلِمِيْنَ

ترجمہ: حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم جب اپنے کھانے سے فارغ ہوجاتے تو یہ (اوپر ذکرکردہ دعا) پڑھتے۔ (سنن ابو داؤد، جلد 3، صفحہ 432، رقم الحدیث: 3850، مطبوعہ ہند)

کھانے کے بعد کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ ھُوَ اَشْبَعَنَا، وَ اَرْوَانَا وَ اَنْعَمَ عَلَیْنَا،وَ اَفْضَلَ

ترجمہ:

تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں کہ جس نے ہمیں شکم سیر کیا(پیٹ بھر کر کھلایا) اور ہمیں سیراب فرمایا، اور ہم پر انعام اور فضل فرمایا۔ (شعب الايمان، جلد 6، صفحہ 332، رقم الحدیث: 4284، مطبوعہ مکتبۃ الرشد)

کھانا کھانے کے بعد کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ هٰذَا الطَّعَامَ، وَ رَزَقَنِيْهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَ لَا قُوَّةٍ

ترجمہ:

تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں کہ جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میری طاقت و قوت کے بغیر مجھے یہ عطا فرمایا۔

سنن ابو داؤد کی حدیث مبارک میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فر مایا:

من أكل طعامًا ثم قال: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَطْعَمَنِيْ هٰذَا الطَّعَامَ، وَ رَزَقَنِيْهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِّنِّيْ وَ لَا قُوَّةٍ غفر لہ ما تقدم من ذنبہ

ترجمہ: جس نے کھانا کھایا، پھر یہ (اوپر ذکر کردہ دعا) پڑھی، تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ (سنن ابو داؤد، جلد 6، صفحہ 138، رقم الحدیث: 4023، مطبوعہ دار الرسالۃ العالمیۃ)