کھانے کے شروع میں بسم اللہ بھول جائیں تو کیا پڑھیں؟

کھانے کے شروع میں بسم اللہ شریف پڑھنا بھولنے کی صورت میں پڑھی جانے والی دعا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

بِسْمِ اللّٰهِ اَوَّلَهٗ وَ اٰخِرَهٗ

ترجمہ:

اللہ کے نام کے ساتھ (شروع کرتا ہوں) اس کے شروع میں بھی اور آخر میں بھی۔

سنن ابو داؤد کی حدیث مبارک میں ہے:

عن عائشة رضی اللہ عنها، أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم قال: إذا أكل أحدكم فليذكر اسم اللہ تعالى، فإن نسي أن يذكر اسم اللہ تعالى في أوله فليقل بِسْمِ اللہِ اَوَّلَهٗ وَ اٰخِرَهٗ

ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اسے چاہیئے کہ اللہ تعالی کے نام کا ذکر کرے(بسم اللہ پڑھے)، پس اگر کھانے کے شروع میں اللہ کے نام کاذکر بھول جائے تو یہ پڑھے

بِسْمِ اللّٰهِ اَوَّلَهٗ وَ اٰخِرَهٗ۔ (سنن ابوداؤد، جلد 3، صفحہ 347، رقم الحدیث: 3767، مطبوعہ المکتبۃ العصریہ، بیروت)

شرحِ حدیث: اللہ کے ذکر سے مراد بسم اللہ شریف پڑھنا ہے کہ کھانے کے وقت یہ ہی ذکر اللہ سنت ہے۔۔۔ ا ول آخر سے مراد کھانے کی ساری حالتیں ہیں۔۔۔ یعنی جو شخص کھانا کھاتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو درمیان میں جب یاد آجائے تب یہ کہہ لے۔ (مرآۃ المناجیح، جلد 6، صفحہ 52، نعیمی کتب خانہ گجرات)