بھلائی کرنے والے کو دی جانے والی دعا

کسی کے بھلائی کرنے پر اس کو دی جانے والی دعا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

جَمَّلَكَ

ترجمہ:

اللہ تمہیں حسن و جمال سے نوازے۔ امام ابن السنی رحمۃ اللہ علیہ روایت نقل فرماتے ہیں:

عن أنس بن مالك رضي اللہ عنه قال: استسقى النبي صلى اللہ عليه و سلم فسقاه يهودي، فقال النبي صلی اللہ علیہ و سلم: جَمَّلَكَ

ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے پانی طلب فرمایا، پس ایک یہودی نے آپ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کو پانی پلایا۔ تو نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے یہ (اوپر ذکر کردہ دعا) دی۔ (عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی، صفحہ 253، رقم الحدیث: 289، مطبوعہ دار القبلۃ للثقافۃ الاسلامیۃ، بیروت)