کسی شخص کی آمد پر اس کو دی جانے والی دعا

کسی شخص کی آمد پر اس کو یوں دعا دی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

مَرْحَبًا بِّالطَّيِّبِ المُطَيَّبِ

ترجمہ:

پاک و پاکیزہ شخص کو خوش آمدید۔

سنن ترمذی کی حدیث مبارک میں ہے:

عن علي، قال: جاء عمار يستأذن على النبي صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فقال: ائذنوا له، مَرْحَبًا بِّالطَّيِّبِ المُطَيَّبِ

ترجمہ: حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی للہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں حاضر ہونے کی اجازت مانگی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: انہیں اندر آنے کی اجازت دو،مَرْحَبًا بِّالطَّيِّبِ المُطَيَّبِ۔(سنن ترمذی، جلد 6، صفحہ 132، رقم الحدیث: 3798، مطبوعہ دار الغرب الاسلامی، بیروت)