
دار الافتاء اھلسنت ( دعوت اسلامی )
اگر کوئی شخص کسی کو مغفرت کی یوں دعا دے:
غَفَرَاللہُ لَكَ
ترجمہ:
اللہ کریم تیری مغفرت فرمائے
اس کے جواب میں یہ کہا جائے:
وَ لَكَ
ترجمہ:
اور اللہ تبارک و تعالی تیری بھی مغفرت فرمائے۔
السنن الکبری کی حدیث مبارک میں ہے کہ ایک صحابی نے یوں کہا
غَفَرَ اللہُ لَكَ ياَرَسُوْلَ اللہِ
تو اس کے جواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
وَ لَكَ
ترجمہ:
اور اللہ تبارک و تعالی تیری بھی مغفرت فرمائے۔ (السنن الکبری للنسائی، جلد 9، صفحہ 161، رقم الحدیث: 10182، مطبوعہ موسسۃ الرسالۃ، بیروت)