مجلس سے اٹھنے سے پہلے پڑھنے کا وظیفہ

مجلس سے اٹھنے سے پہلے کا وظیفہ

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

لمبی نشست سے اٹھنے سے پہلے ذکر اللہ اور درود پاک پڑھا جائے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:

اَيُّمَا قَوْمٍ جَلَسُوْا فَاَطَالُوْا، ثُمَّ تَفَرَّقُوْا قَبْلَ اَنْ يَّذْكُرُوْا اللّٰهَ عَزَّ وَ جَلَّ وَ يُصَلُّوْا عَلٰى نَبِيِّهِمْ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّمَ اِلَّا كَانَتْ عَلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تِرَةً، اِنْ شَاءَ عَذَّبَهُمْ، وَ اِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُمْ

ترجمہ:

جو لوگ کسی مجلس میں دیر تک بیٹھے، پھر وہ اللہ عز و جل کا ذکر کیے اور اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر درود بھیجے بغیر ہی (وہاں سے) جدا ہو گئے، تو قیامت کے دن وہ مجلس ان کے لیے حسرت کا سبب بنے گی، پھر (معاملہ اللہ کے سپرد ہے) اگر وہ چاہے گا، تو انہیں عذاب دے گا، اور اگر چاہے گا تو انہیں معاف فرما دے گا۔ (عمل اليوم و اللیلۃ لابن السنی، صفحہ 398، رقم الحدیث: 449، مطبوعہ دار القبلۃ للثقافۃ الاسلامیۃ، بیروت)