ملاقات کے بعد جدا ہوتے وقت پڑھنے کی دعا

ملاقات کے بعد جدا ہوتے وقت یہ دعا پڑھی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَللّٰهُمَّ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ

ترجمہ:

اے اللہ ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آخرت میں (بھی) بھلائی عطا فرما ا ور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔

امام ابن السنی رحمۃ اللہ علیہ روایت نقل فرماتے ہیں:

عن أنس بن مالك، رضي اللہ عنه قال: ما أخذ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم بيد رجل ففارقه حتى قال:اَللّٰهُمَّ اٰتِنَا فِی الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ

ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم جب بھی کسی شخص کا ہاتھ اپنے دستِ مبارک میں لیتے، تو اس کا ہاتھ اس وقت تک نہ چھوڑتے جب تک یہ (اوپر ذکر کردہ دعا) نہ پڑھ لیتے۔ (عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی، صفحہ 167، رقم الحدیث: 204، مطبوعہ بیروت)