مرغ کی اذان سن کر پڑھنے والی دعا

مرغ کی اذان سن کر یہ دعا پڑھی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ

ترجمہ:

اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔

صحیح بخاری کی حدیث مبارک میں ہے:

عن أبي هريرة رضي اللہ عنه: أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: إذا سمعتم صياح الديكة فاسألوا اللہ من فضله فإنها رأت ملكا

ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: جب تم مرغ کی بانگ (اذان) سنو تو اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو، کیونکہ اس (مرغ )نے فرشتے کو دیکھا ہے۔ (صحیح بخاری، جلد 3، صفحہ 1202، رقم الحدیث: 3127، مطبوعہ دار ابن کثیر، دمشق)