تمام مسلمانوں کے برابر نیکیاں پانے کی دعا

تمام مسلمانوں کی تعداد کے برابر نیکیوں کے حصول کی دعا

دار الافتاء اھلسنت ( دعوت اسلامی )

مسنون دعا

 

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ وَ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ

ترجمہ:

اے اللہ! میری اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کی مغفرت فرما۔

المعجم الكبير کی حديث مبارك   میں ہے:

عن ام سلمۃ قالت قال النبی صلی اللہ علیہ و سلم من قال کل یوم : اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ وَ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ الحق بہ من کل مومن حسنۃ

ترجمہ:حضرت ام سلمۃ رضی اللہ بیان فرماتی  ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: جس نے ہر دن یہ کہا

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ وَ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ

تو ہرایمان والے کے بدلے  اسے نیکی  عطا کی جائے  گی۔ (المعجم الکبیر للطبرانی، جلد 23، صفحہ 370، مطبوعہ قاھرۃ)