مصیبت آنے پر پڑھی جانے والی مسنون دعا

اگر کوئی مصیبت آجائے تو یہ دعا پڑھی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ

ترجمہ:

اے خود زندہ، اے دوسروں کو قائم رکھنے والے (مالک)! بس تیری رحمت (کے وسیلے) سے مدد چاہتا ہوں۔

شعب الایمان کی حدیث مبارک میں ہے:

عن ابن مسعود: أن النبي صلی اللہ علیہ و سلم إذا نزل به كرب قال: "يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث"

ترجمہ: حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم پر کوئی مصیبت (آزمائش) آتی تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم یوں (دعا) فرماتے!

يَاحَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ۔ (شعب الایمان، جلد 12، صفحہ 464، رقم الحدیث: 9751، مطبوعہ مکتبۃ الرشد)