مصیبت کے وقت پڑھے جانے والے کلمات

مصیبت کے وقت پڑھے جانے والے کلمات

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اللہُ، اللہُ رَبِّيْ لَا أُشْرِكُ بِهٖ شَيْئًا

ترجمہ:

اللہ، اللہ ہی میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔

سنن ابوداود کی حدیث مبارک میں ہے:

عن أسماء بنت عميس قالت: قال لي رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم: ألا أعلمك كلمات تقولينهن عند الكرب أو في الكرب: اللہُ، اللہُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهٖ شَيْئًا

ترجمہ: حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھ سے فرمایا کہ کیا میں تمہیں چند ایسے کلمات نہ سکھادوں جس کو تم مصیبت کے وقت کہا کرویا یوں فرمایا کہ مصیبت میں کہا کرو؟ (وہ کلمات یہ ہیں)

اَللہُ، اَللہُ رَبِّيْ لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا۔ (سنن ابو داؤد، جلد 1، صفحہ 651، رقم الحدیث: 1525، مطبوعہ ہند)