ناپسندیدہ چیز دور کرنے والے کیلئے دعا

کوئی شخص آپ سے ناپسندیدہ چیز دور کرے تو اس کو یہ دعا دی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

مَسَحَ اللہُ عَنْكَ مَا تَكْرَهُ

ترجمہ:

اللہ تم سے بھی تمہاری ناپسندیدہ چیز دور کرے۔ جمع الجوامع کی حدیث مبارک میں ہے:

عن أبي أيوب الأنصاري رضی اللہ عنه أنه تناول من لحية رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم الأذى، فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم: مسح اللہ عنك يا أبا أيوب ما تكره

ترجمہ: حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی داڑھی سے تکلیف دہ چیز کو نکالا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:

مَسَحَ اللہُ عَنْكَ يا أبا أيوب مَا تَكْرَهُ۔ (جمع الجوامع، جلد 22، صفحہ 318، مطبوعہ قاھرۃ)