نافرمان بچے یا جانور کے لیے وظیفہ

بچے نافرمان ہوجائیں یا جانور سرکش ہو جائے، تو یہ قرآنی آیت اس کے کان میں پڑھی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللّٰهِ یَبْغُوْنَ وَ لَهٗۤ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ كَرْهًا وَّ اِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَ

ترجمہ کنز العرفان:

کیا لوگ اللہ کے دین کے علاوہ کوئی اور دین چاہتے ہیں حالانکہ آسمانوں اور زمینوں میں جو کوئی بھی ہے وہ سب خوشی سے یا مجبوری سے اسی کی بارگاہ میں گردن جھکائے ہوئے ہیں اور سب کو اسی کی طرف لوٹایا جائے گا۔ (پارہ 3، سورۃ آل عمران، آیت 83)

حدیث مبارک میں ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :من ساء خلقه من الرقيق والدواب والصبيان، فاقرءوا في أذنيه:﴿اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللّٰهِ یَبْغُوْنَ﴾

ترجمہ: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: جب تمہارے غلاموں، جانوروں اور بچوں میں سے کسی کا اخلاق بگڑ جائے (یعنی وہ سرکش و نافرمان ہو جائے)، تو اس کے کان میں یہ( اوپر ذکر کردہ آیت) پڑھو۔ (المعجم الاوسط، جلد 1، صفحہ 27، رقم الحدیث: 64، مطبوعہ قاھرۃ) (الدعوات الکبیر للبیھقی، جلد 2، صفحہ 264، رقم الحدیث: 615، مطبوعہ غراس للنشر و التوزيع، الكويت)