نیا لباس پہننے کی دعا

نیا لباس پہننے کے بعد یہ دعا پڑھی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ کَمَا كَسَوْتَنِيْهِ اَسْئَلُكَ خَيْرَهٗ وَ خَيْرَ مَا صُنِعَ لَهٗ، وَ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ ہٖ وَ شَرِّ مَا صُنِعَ لَهٗ،

ترجمہ:

اے اللہ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں جیساکہ تو نے مجھے یہ (کپڑا) پہنایا، میں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس مقصد کے لئے یہ بنایا گیا ہے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کے شر اور جس مقصد کے لئے یہ بنایا گیا ہے اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

سنن ترمذی کی حدیث مبارک میں ہے:

عن أبي سعيد قال: كان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إذا استجد ثوبا سماه باسمه عمامة أو قميصا أو رداء، ثم يقول: اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ کَمَا كَسَوْتَنِيْهِ اَسْئَلُكَ خَيْرَهٗ وَ خَيْرَ مَا صُنِعَ لَهٗ،وَ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّہٖ وَ شَرِّ مَا صُنِعَ لَهٗ،

ترجمہ:حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم جب نیا کپڑا پہنتے تو اُس کا نام لیتے(مثلا یوں فرماتے) عمامہ یا قمیص یا چادر، پھر یہ (اوپر ذکرکردہ دعا) پڑھتے۔ (سنن ترمذی، جلد 3، صفحہ 367، رقم الحدیث: 1767، مطبوعہ دار الغرب الاسلامی، بیروت)

نئے کپڑے پہننے کے بعد پڑھی جانے والی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ كَسَانِیْ مَا اُوَارِیْ بِهٖ عَوْرَتِیْ وَ اَتَجَمَّلُ بِهٖ فِیْ حَيَاتِیْ

ترجمہ:

تمام تعریفیں اللہ عز و جل کے لیے جس نے مجھےوہ(کپڑا) پہنایاکہ جس کے ذریعے میں اپنی شرم کی چیز(یعنی اپنا سِتر) چھپاتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس کے ذریعے خوبصورتی حاصل کرتا ہوں۔ (سنن ابن ماجہ، جلد 4، صفحہ 575، رقم الحدیث: 3557، مطبوعہ دار الرسالۃ العالمیہ)