
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِیْ ثَمَرِنَا وَ بَارِكْ لَنَا فِیْ مَدِيْنَتِنَا وَ بَارِكْ لَنَا فِیْ صَاعِنَا وَ بَارِكْ لَنَا فِیْ مُدِّنَا
اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے پھلوں میں برکت عطا فرما، اور ہمارے لیے ہمارے شہر میں برکت عطا فرما، اور ہمارے لیے ہمارے صاع (پیمانے) میں برکت عطا فرما، ا ور ہمارے لیے ہمارے مُدّ (پیمانے) میں بھی برکت عطا فرما۔
صحیح مسلم کی حدیث مبارک میں ہے:
عن أبي هريرة أنه قال: كان الناس إذا رأوا أول الثمر جاؤوا به إلى النبي صلی اللہ علیہ و سلم، فإذا أخذه رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم قال:اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِیْ ثَمَرِنَا وَ بَارِكْ لَنَا فِیْ مَدِيْنَتِنَا وَ بَارِكْ لَنَا فِیْ صَاعِنَا وَ بَارِكْ لَنَا فِیْ مُدِّنَا
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگ (یعنی صحابہ کرام) جب (موسم کا) پہلا پھل دیکھتے تو اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوتے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اسے اپنے دستِ مبارک میں لیتے تو یہ (اوپر ذکرکردہ دعا) پڑھتے۔ (صحیح مسلم، جلد 4، صفحہ 116، رقم الحدیث: 1373، مطبوعہ دار طوق النجاۃ)