
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
ترجمہ:
(وہی ہوگا) جو اللہ نے چاہا، ساری قوت اللہ کی مدد سے ہی ہے۔
حدیث مبارک میں ہے:
عن أنس بن مالك، رضي اللہ عنه أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم قال: من رأى شيئا فأعجبه، فقال مَا شَاءَ اللّٰهُ، لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ، لم يضره العين
ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جو شخص کوئی پسندیدہ چیز دیکھ کر مَا شَآءَ اللّٰهُ، لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ کہے تو اسے نگاہ، نقصان نہیں پہنچائے گی۔ (عمل اليوم و اللیلۃ لابن السنی، صفحہ 171، رقم الحدیث 207، مطبوعہ بیروت)