پسندیدہ چیز دیکھ کر پڑھنے کی دعا

پسندیدہ چیز کو دیکھتے وقت یہ دعا پڑھی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ

ترجمہ:

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس کی نعمت سے نیکیاں (اچھی چیزیں) پایہ تکمیل کو پہنچتی ہیں۔

سنن ابن ماجہ کی حدیث مبارک میں ہے:

عن عائشة قالت: كان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم إذا رأى ما يحب قال: اَلْحَمْدُلِلّٰهِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِهٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ

ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم جب پسندیدہ چیز کو دیکھتے تو یہ (اوپر ذکر کرد ہ دعا) پڑھتے۔ (سنن ابن ماجہ، جلد 2، صفحہ 1250، رقم الحدیث: 3803، مطبوعہ دار احیاء الکتب العربیۃ)