
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
قرآن پاک یادرکھنے کے لیے سوتے وقت سور ۂ بقرہ کی دس آیات کو پڑھا جائے، دس آیات کی تفصیل حوالہ کے ساتھ نیچے مذکور ہے۔
(1) سور ۂ بقرہ کی ابتدائی چار آیات یعنی الٓمّٓ سے لے کر وَ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَ تک۔ (پارہ 1، سور ۂ بقرہ، آیت 1 تا 4)
(2) آیت الکرسی۔(پارہ 3، سور ۂ بقرہ، آیت 255)
(3) آیت الکرسی کے بعد کی دو آیات یعنی لَاۤ اِكْرَاهَ فِی الدِّیْنِ سے لے کر هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ تک۔ (پارہ 3، سورۂ بقرہ، آیت 257 تا 256)
(4) سور ۂ بقرہ کی آخری تین آیات یعنی لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ سے لے کر عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ تک۔ (پارہ 3، سورۂ بقرہ، آیت 284 تا 286)
قرآن پاک یادرکھنے کے لیے سوتے وقت سور ۂ بقرہ کی دس آیات کو پڑھا جائے، د س آیات کی تفصیل حوالہ کے ساتھ نیچے مذکور ہے۔ مسنددارمی میں ہے:۔۔۔
من قرأ عشر آيات من البقرة عند منامه لم ينس القرآن: أربع آيات من أولها، وآية الكرسي، وآيتان بعدها، وثلاث من آخرها
ترجمہ: جس شخص نے سوتے وقت سورۂ بقرہ کی دس آیات پڑھیں وہ قرآن پاک نہیں بھولے گا۔ (وہ آیات یہ ہیں): سور ۂ بقر ہ کی ابتدائی چار آیات، آیۃ الکرسی اور اس کے بعد کی دو آیتیں اور سور ۂ بقرہ کی آخری تین آیات۔ (مسند دارمی، جلد 4، صفحہ 2131، رقم الحدیث: 3428، مطبوعہ دار المغنی للنشر و التوزيع)