
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان، رحمت والاہے۔
صحیح بخاری کی حدیث میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
اذا استجنح الليل أو كان جنح الليل فكفوا صبيانكم فإن الشياطين تنتشر حينئذ فإذا ذهب ساعة من العشاء فحلوهم و أغلق بابك و اذكر اسم اللہ و أطفئ مصباحك و اذكر اسم اللہ وأوك سقاءك و اذكر اسم اللہ و خمر إناءك و اذكر اسم اللہ و لو تعرض عليه شيئا
ترجمہ: جب رات آجائے یا رات کی آمد ہوجائے تو اپنے بچوں کو (گھروں میں) روک لیا کرو، کیونکہ اُس وقت شیاطین پھیل جاتے ہیں۔ پھر جب رات کا کچھ حصہ گزر جائے تو انہیں (باہر جانے کی) اجازت دے سکتے ہو اور اللہ کا نام لے کر اپنا دروازہ بند کرو۔ اور اللہ کا نام لے کر اپنا چراغ بجھا دو اور اللہ کا نام لے کر اپنے مشکیزے کا منہ باندھو، اللہ کا نام لے کر اپنے برتن کو ڈھانپ دو، خواہ اُس پر کچھ بھی رکھ لو۔ (صحیح بخاری، جلد 4، صفحہ 123، رقم الحدیث: 3280، مطبوعہ دار طوق النجاۃ)