
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
اَللّٰهُمَّ سَلِّمْنِیْ لِرَمَضَانَ وَ سَلِّمْ رَمَضَانَ لِیْ وَ سَلِّمْهُ مِنِّیْ مُتَقَبِّلًا
اے اللہ! تو مجھے رمضان(کی برکتیں پانے) کے لیے سلامتی عطا فرما، اور رمضان کو میرے لیے(بخشش کا ذریعہ بنا کر) سلامتی والا بنا، اور اسے سلامتی کے ساتھ میرے اعمال کی قبولیت والا بنا۔
حديث مبارك میں ہے:
عن عبادة بن الصامت قال: كان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم يعلمنا هؤلاء الكلمات إذا جاء رمضان اَللّٰهُمَّ سَلِّمْنِیْ لِرَمَضَانَ وَ سَلِّمْ رَمَضَانَ لِیْ وَ سَلِّمْهُ مِنِّیْ مُتَقَبِّلًا
ترجمہ: حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رمضان کا مہینہ آتا، تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم ہمیں یہ(اوپر ذکر کردہ) کلمات سکھاتے۔ (كنز العمال، جلد 8، صفحہ 584، رقم الحدیث: 24277، مطبوعہ مؤسسۃ الرسالۃ)
اَللّٰهُمَّ اَظَلَّ شَهْرُ رَمَضَانَ وَ حَضَرَ، فَسَلِّمْهُ لِیْ وَ سَلِّمْنِیْ فِيْهِ، وَ تَسَلَّمْهُ مِنِّیْ، اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِیْ صِيَامَهٗ وَ قِيَامَهٗ صَبْرًا وَّ اِحْتِسَابًا وَّ ارْزُقْنِیْ فِيْهِ الْجِدَّ وَ الْاِجْتِهَادَ وَ الْقُوَّةَ وَ النَّشَاطَ وَ اَعِذْنِیْ فِيْهِ مِنَ السَّآمَةِ وَ الْفَتْرَةِ وَ الْكَسَلِ وَ النُّعَاسِ وَ وَفِّقْنِیْ فِيْهِ لِلَيْلَةِ الْقَدْرِ وَ اجْعَلْهَا خَيْرًا لِّیْ مِنْ اَلْفِ شَهْرٍ
اے اللہ! رمضان کے مہینہ کا سایہ ہم پر پڑ چکا اور وہ(مہینہ) تشریف لے آیا، پس تو اسے میرے لیے سلامتی والا بنا دے اور میری اس مہینے میں گناہوں سےحفاظت عطا فرما اور اس مہینے کے میرے اعمال کو قبول فرما۔ اے اللہ! مجھے صبر اور ثواب حاصل کرنے(کی امید) کے ساتھ اس کے روزے رکھنے اور اس میں قیام کرنے کی توفیق عطا فرما، اور مجھے اس میں(عبادت کے لیے) بھرپور جدوجہد اور طاقت اور چستی و توانائی عطا فرما اور مجھے اس میں اکتاہٹ، کمزوری، سستی اور غنودگی سے پناہ عطا فرما اور مجھے اس میں شب قدر عطا فرما اور اسے (شب قدر کو) میرے لیے ہزار مہینوں سے بہتر بنا دے۔ (الدعا للطبرانی، جلد 1، صفحہ 284، رقم الحدیث: 914، دار الکتب العلمیۃ، بیروت)